MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

بے دلی سے ہنسنے کو خوش دلی نہ سمجھا جائے

بے دلی سے ہنسنے کو خوش دلی نہ سمجھا جائے

غم سے جلتے چہروں کو روشنی نہ سمجھا جائے

۔

گاہ گاہ وحشت میں گھر کی سمت جاتا ہوں

اس کو دشت حیرت سے واپسی نہ سمجھا جائے

۔

لاکھ خوش گماں دنیا باہمی تعلق کو

دوستی کہیں لیکن دوستی نہ سمجھا جائے

۔

ہم تو بس یہ کہتے ہیں روز جینے مرنے کو

آپ چاہیں کچھ سمجھیں زندگی نہ سمجھا جائے

۔

خاک کرنے والوں کی کیا عجیب خواہش تھی

خاک ہونے والوں کو خاک بھی نہ سمجھا جائے

پیرزادہ قاصم

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم