MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

ترا وصل ہے مجھے بے خودی ترا ہجر ہے مجھے آگہی

ترا وصل ہے مجھے بے خودی ترا ہجر ہے مجھے آگہی
ترا وصل مجھ کو فراق ہے ترا ہجر مجھ کو وصال ہے

میں ہوں در پر اس کے پڑا ہوا مجھے اور چاہیئے کیا بھلا
مجھے بے پری کا ہو کیا گلا مری بے پری پر و بال ہے

وہی میں ہوں اور وہی زندگی وہی صبح و شام کی سر خوشی
وہی میرا حسن خیال ہے وہی ان کی شان جمال ہے

جلال الدین اکبر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم