MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

تم سے نہ مل کے خوش ہیں وہ دعویٰ کدھر گیا

غزل

تم سے نہ مل کے خوش ہیں وہ دعویٰ کدھر گیا
دو روز میں گلاب سا چہرہ اتر گیا

میں نے ہوا میں سکہ اچھالا تھا اور بس

ہاتھوں میں جو نصیب تھا میرا بکھر گیا

جان بہار تم نے وہ کانٹے چبھوئے ہیں
میں ہر گل شگفتہ کو چھونے سے ڈر گیا

اس دل کے ٹوٹنے کا مجھے کوئی غم نہیں
اچھا ہوا کہ پاپ کٹا درد سر گیا

میں بھی سمجھ رہا ہوں کہ تم تم نہیں رہے
تم بھی یہ سوچ لو کہ مرا کیفؔ مر گیا

کیف بھوپالی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم