MOJ E SUKHAN

تم ہو شاعر مری جان جیتے رہو

غزل

تم ہو شاعر مری جان جیتے رہو
شعر کہتے رہو زہر پیتے رہو

سینۂ چاک ہی مشعل نور ہے
سینہ چاکو اسی طرح جیتے رہو

رات جاگی ہوئی ہے ہوا مہرباں
پھر یہ لمحے کہاں، آج پیتے رہو

روک لو دل پہ سیل گران الم
دوستو زندگی کے چہیتے رہو

اتنی فرصت کسے ہے کہ دیکھے تمہیں
چاک کر لو گریباں کہ سیتے رہو

فرید جاوید

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم