MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

توجہ ان کی مجھ پر کم نہیں ہے

توجہ ان کی مجھ پر کم نہیں ہے
اگر اب غم بھی ہے تو غم نہیں ہے

خلش دل میں ابھی پیہم نہیں ہے
ابھی کچھ اعتبارِ غم نہیں ہے

اسی کا نام ہے شاید زمانہ
جو کل تھا آج وہ عالم نہیں ہے

تمہاری زلف ہے کیوں منتشر سی
نظامِ دہر تو برہم نہیں نہیں ہے

یہ کہتے ہیں ترے نازک اشارے
کہ پیمانِ وفا محکم نہیں ہے

فدا پہچانتی ہے ہم کو دنیا
ابھی نقشِ وفا مدھم نہیں ہے

فدا خالدی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم