MOJ E SUKHAN

تیری آنکھوں کے دریا کا اترنا بھی ضروری تھا – Teri ankho ky dariya ka utarna bhi zaroori tha

تیری آنکھوں کے دریا کا
اترنا بھی ضروری تھا
محبت بھی ضروری تھی
بچھڑنا بھی ضروری تھا
ضروری تھا کہ ہم دونوں طوافِ آرزو کرتے
مگر پھر آرزووں کا بکھرنا بھی ضروری تھا
تیری آنکھوں کے دریا کا
اترنا بھی ضروری تھا
بتاو یاد ہے تم کو وہ جب دل کو چرایا تھا
چرائی چیز کو تم ے خدا کا گھر بنایا تھا
وہ جب کہتے تھے میرا نام تم تسبیح میں پڑھتے ہو
محبت کی نمازوں کو قضا کرنے سے ڈرتے ہو
مگر اب یاد آتا ہے
وہ باتیں تھیں محض باتیں
کہیں باتوں ہی باتوں میں
مکرنا بھی ضروری تھا
تیری آنکھوں کے دریا کا
اترنا بھی ضروری تھا
وہی ہے صورتیں اپنی
وہی میں ہوں،وہی تم ہو
مگر کھویا ہوا ہوں میں
مگر تم بھی کہیں گم ہو
محبت میں دغا کی تھی
سو کافر تھے سو کافر ہیں
ملی ہیں منزلیں پھر بھی
مسافر تھے، مسافر ہیں
تیرے دل کے نکالے ہم
کہاں بھٹکے،کہاں پہنچے
مگر بھٹکے تو یاد آیا
بھٹکنا بھی ضروری تھا
محبت بھی ضروری تھی
بچھڑنا بھی ضروری تھا
تیری آنکھوں کے دریا کا
اترنا بھی ضروری تھا

خلیل الرحمٰن قمر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم