MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

تیرے بخشے ہُوئے الزام سے آج

Teray Bakhshy Hoyee Ilzaam say aaj

غزل

تیرے بخشے ہُوئے الزام سے آج
جُڑ گئے ہم بھی ترے نام سے آج

کیا مجھے یاد کیا ہے اُس نے
دل کی حالت ہے عجب شام سے آج

ساقی اب لُطف و کرم رہنے دے
ہمکو نفرت ہے ترے جام سے آج

ہم بھی مصروف ہیں اب دنیا میں
کام رکھ تو بھی ذرا کام سے آج

کوئی خوابوں میں چلا آیا تھا
رات گُزری بڑے آرام سے آج

اے عدیل اب نہ وہ اُلجھے ہم سے
کہدو یہ گردِشِ ایّام سے آج

اسرار عدیل نور پوری

Israr Adeel Noor Poori

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم