MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

حبس طاری ہے مسلسل کیسا

غزل

حبس طاری ہے مسلسل کیسا
اب کے برسا ہے یہ بادل کیسا

جس سے احساس کی صدیاں گزریں
تھا جدائی کا وہ اک پل کیسا

لے کے نذرانۂ جاں کون آیا
جشن سا ہے سر مقتل کیسا

تیری توصیف سے خالی ہو اگر
لفظ ہو جاتا ہے مہمل کیسا

وہی دن رات محبت کا جنوں
دل بھی کم بخت ہے پاگل کیسا

اس نے تو لب ابھی کھولے بھی نہیں
شور نغمہ ہے مسلسل کیسا

ان کے آنے کی خبر سے شاعرؔ
دل ہوا جاتا ہے بوجھل کیسا

شاعر لکھنوئ

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم