MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

دل اپنے اگر دوستو مردار نہ ہوتے

دل اپنے اگر دوستو مردار نہ ہوتے
دنیا کی نگاہوں میں کبھی خوار نہ ہوتے

ہر قوم سے بہتر تھی یہی قوم مسلماں
کچھ لوگ اگر قوم میں غدار نہ ہوتے

قرآن کی آیات کے معنی جو سمجھتے
بدکار ،گنہگار ، سیہ کار نہ ہوتے

صد شکر کہ امت میں ہیں سرکار کی ورنہ
ہم لوگ کبھی خلد کے حقدار نہ ہوتے

آداب شریعت کے ہمیں کون سکھاتا
باقی جو اگر عابدِ بیمار نہ ہوتے

پھر دینِ محمّد کا الم کون اٹھاتا
کربل میں جو عبّاس الم دار نہ ہوتے

خیبر کا قلعہ پل میں بھلا کون گراتا
موجود اگر حیدرِ کرار نہ ہوتے

وشمہ کبھی بھوکا نہ کوئی سوتا پڑوسی
کنجوس اگر آج کے زردار نہ ہوتے

وشمہ خان وشمہ

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم