MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

دل کی وحشت نے وہ دیوانہ بنایا مجھ کو

غزل

دل کی وحشت نے وہ دیوانہ بنایا مجھ کو
دور بھاگے ہے مرا چھوڑ کے سایا مجھ کو

ہاتھ اٹھانے کے نہیں عشق بتاں سے ناصح
لاکھ کی ایک کہی اور نہ بکوا مجھ کو

ایک تو جور بتاں دوسری یہ اور سنو
چین دیتا نہیں اک دم دل شیدا مجھ کو

ترک آداب نہ ہو خنجر قاتل کے تلے
جان دے او دل بے تاب نہ تڑپا مجھ کو

غنچۂ گل نہ سمجھنا دل عاشق ہوں میں
تو ہی جانے گی صبا دیکھ جو چھیڑا مجھ کو

کچھ بھی غیرت ہے تجھے دیکھ تو اے خانہ خراب
لوگ کہتے ہیں ترے عشق میں کیا کیا مجھ کو

شعلۂ عشق کی گرمی نے شب فرقت میں
شمع ساں صبح سے پہلے ہی نبیڑا مجھ کو

دل کو لے بھاگے ہیں جب مانگوں ہوں دکھلا رخ و زلف
بس بتاتے ہیں یوں ہی شام و سویرا مجھ کو

عیشؔ اسے خوبیٔ قسمت کے سوا کیا کہیے
دل ملا ہے سو وہ لبریز تمنا مجھ کو

حکیم آغا جان عیش

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم