MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

دیکھتا ہوں میں بھی اکژ آئینہ

Dekhta Hoon main bhi aksar Aaina

غزل

دیکھتا ہوں میں بھی اکژ آئینہ
ظرف کو اپنا بنا کر آئینہ

میں کنار آبجو بیٹھا رہوں
کیا کوئی ہے اس سے بہتر آئینہ

پھول کی خوشبو ہوا کے دوش پر
رقص کرتی ہے چھپا کرآئینہ

میں کسی شہزادئ بےنام سے
کیسے مانگوں گا مکرر آئینہ

کوئی تو چہرہ اسے ایا ہے یاد
رکھ لیا ہے اس نے دل پر آئینہ

کس نے دیکھا ہے محبت سے مجھے
بن گیا ہر ایک منظر آئینہ

دیکھ سارب کون ہے اس شہر میں
میں دیکھا ہے گداگر آئینہ

رشید سارب

Rasheed Sarib

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم