MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

ربط پنہاں کی صداقت ہے نہ ملنا تیرا

ربط پنہاں کی صداقت ہے نہ ملنا تیرا
تیرے ملنے ہی کی صورت ہے نہ ملنا تیرا

کیوں مرا شوق فراواں ہے بہ ہر لمحہ فزوں
کیا کوئی راز مشیت ہے نہ ملنا تیرا

لالہ و گل مہ و انجم سے گلہ ہے کیا کیا
اور مقصود شکایت ہے نہ ملنا تیرا

کسی صورت کسی عنواں سے تلافی نہ ہوئی
کس قدر تلخ حقیقت ہے نہ ملنا تیرا

زندگی نے ترے ملنے کا بہانہ سمجھا
ورنہ دراصل قیامت ہے نہ ملنا تیرا

پھر بھی تیرے لیے آوارۂ غربت ہے روشؔ
گرچہ شایان محبت ہے نہ ملنا تیرا

روش صدیقی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم