MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

زندگی میں جیت کر یا ھار کر

زندگی میں جیت کر یا ھار کر
ہو سکے تو سایہء دیوار کر

آ گیا ہے وقت کرنے احتساب
اس لیےخود کو بھی اب تیار کر

کیوں تعاقب میں لگا رہتا ہےروز؟
سامنے آ سامنے سے وار کر

پھر مرے کردار پر انگلی اٹھا
پہلے خود کو صاحبِ کردار کر

دیر تک روتا رہا وہ ایک شخص
اپنےہی ہاتھوں سےمجھکومارکر

چاہنے والے ہزاروں ہوں امین
ان میں لیکن ایک تو غمخوار کر

امین اڈیرائی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم