MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

سرمئی شام کی تلاش میں ہوں

سرمئی شام کی تلاش میں ہوں
ایک گُل فام کی تلاش میں ہوں

سفَرِ ہجر نے تھکا دیا ہے
کوچہ و بام کی تلاش میں ہوں

خاص لوگوں سے اب نہیں بنتی
اس لیے عام کی تلاش میں ہوں

خواب میں آنکھ اس کو دیکھ چکی
اب فقط نام کی تلاش میں ہوں

عشق تو کب کا ہو چکا تسنیم
صرف انجام کی تلاش میں ہوں

تسنیم بخاری

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم