MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

شہر میں تنہا تھا لیکن کرب تنہائی نہ تھا

شہر میں تنہا تھا لیکن کرب تنہائی نہ تھا
گھر سے باہر رہ کے میں اتنا تو سودائی نہ تھا

خود بخود ہی دوست بن کر بنتے ہیں دشمن یہ لوگ
ورنہ از خود تو مجھے ذوق شناسائی نہ تھا

تیری نظروں نے نہ جانے کتنی عزت بخش دی
مجھ کو پہلے تو کبھی بھی خوف رسوائی نہ تھا

اس بھری دنیا میں بس اک میں تماشا بن گیا
اور شاید کوئی بھی تیرا تمنائی نہ تھا

کرار نوری

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم