MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

وطن سے دور اے پیارے پرندے

غزل

وطن سے دور اے پیارے پرندے
پریشاں حال دکھیارے پرندے

ضرورت کے قفس میں قید ہیں سب
خوشی سے درد کے مارے پرندے

تلاش رزق میں نکلے گھروں سے
سحر دم آنکھ کے تارے پرندے

اڑے اپنے دکھوں کا بوجھ ڈھونے
مثال من تھکے ہارے پرندے

ہرے صحرائے چشم ان کے رہیں گے
بہت روئے ہیں بے چارے پرندے

فقط ہم ہی نہیں طارق یہاں پر
سفر میں ہیں بہت سارے پرندے

اقبال طارق

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم