MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

لرزاں ترساں منظر چپ

لرزاں ترساں منظر چپ
آرمیدہ گھر گھر چپ

یہ کیسی ہے راہ بری
راہی چپ تو رہبر چپ

گوپی چندر ڈوب گیا
سہما ہرا سمندر چپ

دشمن ایماں پیش نظر
اندر ہلچل باہر چپ

نقالی پر نازاں تھا
شاعر دیکھ کے بندر چپ

رات میں کیا کیا عیش ہوئے
تنہا میں تھا بستر چپ

ہلکی پھلکی ایک غزل
محفل برہم یاورؔ چپ

یعقوب یاور

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم