MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

محاذ جنگ سے پہلے کہیں پڑاؤ بناؤ

غزل

محاذ جنگ سے پہلے کہیں پڑاؤ بناؤ
ندی پہ باندھ بنانے سے پہلے ناؤ بناؤ

یہ رات صرف اندھیری نہیں ہے سرد بھی ہے
دیا بنا لیا شاباش اب الاؤ بناؤ

بنانا جانتے ہو تم تو سب کے دل میں جگہ
ہمارے دل میں بنا کر دکھاؤ آؤ بناؤ

یہ سنگ مرمری ناخن یہ کتھئی پالش
کہ کوئی دیکھے تو کہہ دے ہمارے گھاؤ بناؤ

بناؤ تاج محل کے بجائے تاش محل
تمام عمر محبت کرو گراؤ بناؤ

تمہاری اچھی بنے گی ہمارے ساتھ کہ تم
بہانے اچھے بنا لیتی ہو بناؤ بناؤ

چراغ شرما

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم