MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

مرے پاؤں میں پائل کی وہی جھنکار زندہ ہے

مرے پاؤں میں پائل کی وہی جھنکار زندہ ہے
محبت کی کہانی میں مرا کردار زندہ ہے

اسی کے نام سے ہر وقت میرا دل دھڑکتا ہے
یں زندہ اس لیے ہوں کہ مرا دل دار زندہ ہوں

جہاں کل ہر قدم پر مسکراہٹ رقص کرتی تھی
میں خوش ہوں آج بھی وہ رونق بازار زندہ ہے

یہاں دیکھا ہے میں نے خود سروں کو خاک میں ملتے
ترا سر جھک گیا لیکن مرا انکار زندہ ہے

مصور نے تو ساری دل کشی تصویر میں بھر دی
رہے گا فن سلامت جب تلک فن کار زندہ ہے

مری تہذیب میرے ساتھ ہے محو سفر ہر دم
مرے افکار زندہ ہیں مرا اظہار زندہ ہے

ارمؔ پر دھوپ کا احساس غالب آ نہیں سکتا
مرے سر پر ابھی تک سایۂ دیوار زندہ ہے

ارم زہرا

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم