MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

میں نے جب مدح خدیجہ میں قصیدہ لکھا

سلام

 

میں نے جب مدح خدیجہ میں قصیدہ لکھا
سب سے پہلے ابو طالب ترا خطبہ لکھا

مین نے جس فکر کو بنیاد ِ عشیرہ لکھا
آپنے آیمان کا پہلا اسے زینہ لکھا

خوب ضوبار کئے قلب و نظر خطبے سے
جب ترے خطبے کو شمع دل و دیدہ لکھا

منزلت کیا ہے صحیفے کی یہ لکھ کر میں نے
خطبہء عقد محمد کو صحیفہ لکھا

کیآ بصیرت تھی خدا جانے ابو طالب کی
خطبہء عقد میں الحمد کا سورہ لکھا

ایک ہی بیٹی کی تقریب میں شرکت لکھی
لکھنے والے نے جب احوالِ عشیرہ لکھا

پہلے تاریخ مدینے کی لکھی پھر میں نے
جس میں وہ رہتے ہیں اس دل کو مدینہ لکھا

جب بھی یہ لکھا کہ کیا ہوتے ہیں تعبیر کے خواب
کس طرف کھلتا ہے خوابوں کا دریچہ لکھا

مدحت حجت آخر کو فریضہ لکھ کر
خدمت حجت آخر میں عریضہ لکھا

میں مورخ نہ تھا جو لے کے وظیفہ لکھتا
میں نے جو کچھ بھی لکھا پڑھ کے وظیفہ لکھا

دآد بے حد مجھے مومن سے ملی جب میں نے
میرکی بحر میں غالب کا عقیدہ لکھا

عبّاس حیدر زیدی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم