MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

نامکمل ہے جو وہ بات مکمل کر لوں

نامکمل ہے جو وہ بات مکمل کر لوں
اتنی مہلت تو ملے، نعت مکمل کر لوں

بھیج کر آپ(ص) پہ ہر لمحہ دروداور سلام
اپنی تقویم کے دن رات مکمل کر لوں

پھر دَعا مانگوں گا مَیں حل_مسائل کی بھی
پہلے مَیں اپنی عبادات مکمل کر لوں

عَین مُمکن ہے غزل بھی کوئی لکھی جائے
اولا” نعتیہ اَبیات مکمل کر لوں

سجدہء شکر بجا لاؤں گا آخر میں نسیم
پہلے تسبیح_مناجات مکمل کر لوں

نسیم_سحر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم