MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

نہیں ہے شام تو ظلمت بلا کے شام کرو

نہیں ہے شام تو ظلمت بلا کے شام کرو
نبی کی آل کا اتنا تو احترام کرو

سجا کے نیزے کو، اک سر یہ کہتا پھرتا ہے
‘‘حسینؑ ہوں‘‘ مجھے اب کافرو سلام کرو

بتا گئے ہمیں وہ راستہ ہدایت کا
کہ ظلمتوں میں شہادت کا اہتمام کرو

حضور فرطِ مسرت سے دیں جواب اس کا
درودِ پاک کو، کلمے کو اتنا عام کرو

پھر اس کے بعد یہ دنیا غلام ہے میری
حسینؑ ! اک دفعہ نا چیز کو غلام کرو

تمہارے قدموں میں گستاخؔ سر بسجدہ ہے
اسے حضور عطا معرفت کا جام کرو

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم