MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

پھر مجھ کو بلائیں گے سرکار مدینے میں

پھر مجھ کو بلائیں گے سرکار مدینے میں
رحمت کا لگا ہوگا دربارمدینے میں۔۔

جینا ہے مدینے میں مرنا ہے وہیں مجھ کو۔۔
اے کاش پہنچ جاؤں اک بار مدینے میں۔۔

جاؤں گی میں سر کے بل آقا کی سلامی کو۔۔
دن رات بسر ہوں گے سر شار مدینے میں۔۔

سن لو اے جہاں والو۔وہ سب کے مسیحا ہیں۔۔
پاتے ہیں شفا سارے بیمار مدینے میں۔۔

رو رو کے سناؤں گی روداد۔دل۔مضطر۔۔
میں نعت کہوں گی پھر شہکار مدینے میں۔۔

سب جاہ و حشم والے بھرتے ہیں وہاں پانی۔۔
گر جاتی ہے شاہوں کی دستار مدینے میں

حجاب عباسی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم