MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

پہنچا ہے جب سے عشق کا مجھ کو سلام خاص

غزل

پہنچا ہے جب سے عشق کا مجھ کو سلام خاص
دل کے نگیں پہ تب سے کھدایا ہے نام خاص

پھولے نہیں سماتے ہو جامہ میں مثل گل
پہنچا ہے تم کو آج کسو کا پیام خاص

مے خانہ میں خودی کو نہیں دخل شیخ جی
بے خودی ہوا ہے جن نے پیا ہے وہ جام خاص

پھر گرد اس کے ذوق سے اے مرغ جاں تو سن
پھر قصد بیٹھنے کا نہ کیجو ہے نام خاص

کر قتل شوق سے میں تصدق ہوا ہوا
سرکار نہیں ہے فکر جو ہوا انتظار خاص

سب پھانسیوں سے کر مجھے آزاد اے خدا
تا روز حشر ہوں میں گرفتار دام خاص

اس پر نگاہ لطف کی یا شاہ ہے ضرور
مشہور ہے جہاں میں یہ تیرا غلام خاص

حجاب بارگاہ کو یہ حکم ہو رہے
مانع نہ ہوویں مجھ کو جو ہوا اہتمام خاص

مانند کوہکن کے وہ سر چیر مر گیا
جن نے سنا ہے عشقؔ وہ شیریں کلام خاص

خواجہ رکن الدین عشق

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم