MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

چاہا نہ ترا ساتھ قدم بھر سے زیادہ

چاہا نہ ترا ساتھ قدم بھر سے زیادہ
پھیلاۓ نہیں پاؤں بھی چادر سے زیادہ

ہم لوگ محبت میں قناعت سے رہے ہیں
مانگا ہی نہیں تجھ کو مقدر سے زیادہ

دوباره جلی شمع تو موجود تھے سارے
ہے کون وفا دار بہتّر سے زیادہ

ہم کو یہ سبق تین سو تیرہ سے ملا ہے
ایمان بڑا چاہیے لشکر سے زیادہ

میں تجھ سے ملا ہوں تو یقیں آیا ہے مجھ کو
جیون ہے حسیں فلم کے منظر سے زیادہ

وہ دینے پر آ جائے تو کیا کیا نہیں دیتا
یہ کون سمجھ سکتا ہے نیّر سے زیادہ

شہباز نیر

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم