MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

چراغ آکے جلاؤ بہت اندھیرا ہے

چراغ آکے جلاؤ بہت اندھیرا ہے
ہمیں تو تیرہ شبی میں سہارا تیرا ہے

جو خواب بھیگے تمارے وصال ساون میں
پڑے ہیں خشک کہ اب ہجر میں بسیرا ہے

کمال حسن تکلم سے جان تک لوٹے
ہنر میں طاق ہے فنکار وہ لٹیرا ہے

گزر ہی جائے گی یوں شب بھی ہجر زادوں کی
ذرا سا سانس پڑاو ہے پھر سویرا ہے—

کھلا یہ بھید زمانے کی ریت سے شاہیں
کہ کل کسی کا وہ ہو گا جو آج میرا ہے

شاہین برلاس

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم