MOJ E SUKHAN

چھپے غم کا اظہار ہوتے ہیں آنسو

Chuppay Gham ka Izhaar Hoty hain aanso

غزل

چھپے غم کا اظہار ہوتے ہیں آنسو
بھلے سوئیں ہم پر نہ سوتے ہیں آنسو

عجب سا ہے رشتہ نگاہوں کا ان سے
جو ہنس دیں نگاہیں تو روتے ہیں آنسو

کبھی یہ ہنسی میں چھپاتے ہیں خود کو
کبھی ہنستے ہنستے بھی روتے ہیں آنسو

ان ہی سے تو ہے زندگی کی حرارت
کہ دل میں لہو رنگ بوتے ہیں آنسو

بنائیں یہ حسرت کی تصویر ایسے
کہ تصویر کو ہی بھگوتے ہیں آنسو

جھلستی ہوں جب آتشِ غم سے آنکھیں
تو ان کو طراوت سے دھوتے ہیں آنسو

یہ حشام گریہ کناں جو ہوا ہے
حسیں کتنی مالا پروتے ہیں آنسو

حشام سید

Hasham Syed

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم