MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

ہم بھروسا تیرے وعدے پہ کیے جائیں گے

ہم بھروسا تیرے وعدے پہ کیے جائیں گے
ڈوب کر پیار میں اظہار کیے جائیں گے

اس تغافل پہ نہیں ان سے کرم کی امید
ہم تو مجبور ہیں اقرار کیے جائیں گے

پا بجولاں بھی جنوں ہو وہ پکاریں تو سہی
آگ دریا دریا کو بھی ہم پار کیے جائیں گے

ہم کو چاہت کے سمندر میں ڈبویا گرچہ
تشنہ کامی ہے یہ اظہار کیے جائیں گے

اب مقدر کی لکیروں میں ہی ڈھونڈیں گے تمہیں
ہم خیالوں میں ہی دیدار کیے جائیں گے

تجھ سے شکوہ نہ کسی حال کریں گے شاہیں
ہم تو تم سے یونہی بس پیار کیے جائیں گے

شاہین برلاس

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم