MOJ E SUKHAN

کس کو معلوم ہے کیا ہوگا نظر سے پہلے

قطعہ

کس کو معلوم ہے کیا ہوگا نظر سے پہلے
ہوگا کوئی بھی جہاں ذات بشر سے پہلے

کون اس راز سے ہے ماورا کیا جانتے ہو
کون موجود صدف میں تھا گہر سے پہلے

راحت وصل ہے کیا رات کا آرام ہے کیا
گویا جاگ اٹھتے ہیں ہم لوگ سحر سے پہلے

احمد ہمیش

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم