MOJ E SUKHAN

کھل اٹھیں گے مری بو سے مرے جانے کے بعد

غزل

میں بہار دل شاعر ہوں تو اب سارے گلاب
کھل اٹھیں گے مری بو سے مرے جانے کے بعد

مرے ہونے کی نہیں قدر کبھی تو نے کی
تو مرا نام نہیں لے مرے جانے کے بعد

وہ جو ہنستے تھے مرے حال پہ کچھ دن پہلے
وہ بھی بے ساختہ روئے مرے جانے کے بعد

جو کبھی بھی مرے پہلو میں نہیں بیٹھے تھے
وہ مرے سوگ میں بیٹھے مرے جانے کے بعد

منتظر جس کی رہی ایک زمانہ ماہمؔ
وہ بھی جب آئے تو آئے مرے جانے کے بعد

ماہم شاہ

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم