MOJ E SUKHAN

تمہیں پانے کی حیثیت نہیں ہے

تمہیں پانے کی حیثیت نہیں ہے
مگر کھونے کی بھی ہمت نہیں ہے

بہت سوچا بہت سوچا ہے میں نے
جدائی کے سوا صورت نہیں ہے

تمہیں روکا تو جا سکتا ہے لیکن
مرے اعصاب میں قوت نہیں ہے

مرے اشکو مرے بیکار اشکو!!
تمہاری اب اسے حاجت نہیں ہے

ابھی تم گھر سے باہر مت نکلنا
تمہاری ہوش کی حالت نہیں ہے

دعا کیا دوں بھلا جاتے ہوئے میں
تمہیں تکنے سے ہی فرصت نہیں ہے

محبت کم نہ ہوگی یاد رکھنا!!
یہ بڑھتی ہے، کہ یہ دولت نہیں ہے

زمانے اب ترے مد مقابل
کوئی کمزور سی عورت نہیں ہے

فریحہ نقوی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم