MOJ E SUKHAN

پتھروں کو خیال پھولوں کا

Patharoon ko KHyaal Phopoloon Ka

غزل

پتھروں کو خیال پھولوں کا
یہ بھی دیکھا کمال پھولوں کا

ایک بل بل شکار کرنے کو
لوگ لائے ہیں جال پھولوں کا

اب چمن کی خدا ہی خیر کرے
اُس نے پوچھا ہے حال پھولوں کا

جب سے وہ شہر میں پدھارے ہیں
پڑتا جاتا ہے کال پھُولوں کا

جب بھی خوشبو ہوئی ہے آلودہ
چہرہ دیکھا نڈھال پھولوں کا

آگ لہجے فراز پھول بنے
آئے ایسا بھی سال پھُولوں کا

سرفراز احمد فراز دہلوی

Sarfaraz Ahmed Faraz Dehlvi

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم