MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

تجھ کو نزدیک پا رہا ہوں میں

Tujh ko Nazdeek Paa Raha hoon Main

غزل

تجھکو نزدیک پا رہا ہوں میں
کیا تجھے یاد آ رہا ہوں میں

آئینے کو ہٹا رہا ہوں میں
خود کو خود سے چُھپا رہا ہوں میں

یاد بن کر ضرور آ جانا
غم کی محفل سجا رہا ہوں میں

ہے تعاقُب میں تیرے بدنامی
شہر سے تیرے جا رہا ہوں میں

اب تو بس جائے گی تری دنیا
اپنی دنیا لُٹا رہا ہوں میں

جسکوسُن کرکبھی میں رویاتھا
خود وہی گیت گا رہا ہوں میں

بن سنور لینا آج جی بھر کے
پہلی گاڑی سے آ رہا ہوں میں

ہو گیا وہ اگر پرایا عدیل
اپنا دل کیوں جلا رہا ہوں میں

اسرار عدیل نور پوری

Israr adeel Noor puri

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم