MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

تمہیں بس یہ بتانا چاہتا ہوں

غزل

تمہیں بس یہ بتانا چاہتا ہوں
میں تم سے کیا چھپانا چاہتا ہوں

کبھی مجھ سے بھی کوئی جھوٹ بولو
میں ہاں میں ہاں ملانا چاہتا ہوں

یہ جو کھڑکی ہے نقشے میں تمہارے
یہاں میں در بنانا چاہتا ہوں

اداکاری بہت دکھ دے رہی ہے
میں سچ مچ مسکرانا چاہتا ہوں

پروں میں تیر ہے پنجوں میں تنکے
میں یہ چڑیا اڑانا چاہتا ہوں

لئے بیٹھا ہوں گھنگھرو پھول موتی
ترا ہنسنا بنانا چاہتا ہوں

امیری عشق کی تم کو مبارک
میں بس کھانا کمانا چاہتا ہوں

میں سارے شہر کی بیساکھیوں کو
ترے در پر نچانا چاہتا ہوں

فہمی بدایونی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم