MOJ E SUKHAN

اے میرے من کے شاہ پیا

غزل

اے میرے من کے شاہ پیا
مجھے آج بھی تیری چاہ پیا

مرے دل میں سچی پریت تری
تجھے کون کیا گمراہ پیا

میں گلے میں مالا ڈال پھری
میں نے اوڑھا رنگ سیاہ پیا

تو جس جس رستے سے گزرا
میں نے چومی ہر وہ راہ پیا

میں نے نو من تیل جلایا ہے
دھاگے باندھے درگاہ پیا

میں نے اشک بہائے مسجد میں
تو لوٹا کیوں نا آہ پیا

مرے درد بھرے ان شعروں پر
پھر لوگ کہیں گے واہ پیا

ترے در پر عرضی پیش کرے
تری شہزادی مرے شاہ پیا

سن رستہ تکتے نین تھکے
چل ڈھونڈ ناں کوئی راہ پیا

ترے ہجر میں چاند کو گہن لگا
مرا رنگ ہوا ہے سیاہ پیا

کنول ملک

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم