MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

تم کیا جانو پیار محبت عشق نبھانا کیا ہوتا ہے

غزل

تم کیا جانو پیار محبت عشق نبھانا کیا ہوتا ہے
تم کیا جانو رستہ تکتے عمر بتانا کیا ہوتا ہے

مسجد مندر گرجا گھر میں اشک بہانا کیا ہوتا ہے
تم کیا جانو رات تہجد ہاتھ اٹھانا کیا ہوتا ہے

خود کو مٹی مٹی کر کے آہیں گریہ زاری شور
تم کیا جانو روٹھنے والے یار منانا کیا ہوتا ہے

تم کیا جانو زخمی آنکھیں خواب بکھر جانے کا دکھ
تم کیا جانو ہجر کے آنسو درد اٹھانا کیا ہوتا ہے

جان سے پیارے دے کر تم کو جان منا لوں بولو بھی
تم کیا جانو جان سے پیارے جان سے جانا کیا ہوتا ہے

کنول ملک

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم