MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

دل یہ کہتا ہے کہ رویا جائے

غزل

دل یہ کہتا ہے کہ رویا جائے
آنکھ کے پیالوں کو دھویا جائے

لے اڑا خواب تو آنکھوں سے کوئی
اب نہ آرام سے سویا جائے

ہار جب ٹوٹ کے بکھرے ہر سو
آنسوؤں کو ہی پرویا جائے

دھیان کا شہر تو کھونے کا نہیں
آؤ اس شہر میں کھویا جائے

رات ہنستی ہے تو شبنم بن کر
دامن دل کو بھگویا جائے

ہے یہ نقاشؔ نمائش کیسی
دل تو ہر گام پہ کھویا جائے

نقاش کاظمی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم