MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

جلوہ فروز دل میں ہے وہ گلعذار آج

غزل

جلوہ فروز دل میں ہے وہ گلعذار آج
اف رے خزاں رسیدہ چمن کی بہار آج

دونوں کو ہر طرف ہے ترا انتظار آج
دل کو قرار ہے نہ نظر کو قرار آج

دیکھیں تو چوم لیں دم آرائش آئینہ
ان کو بھی اپنی شکل پہ آ جائے پیار آج

لو انتہائے شوق نے دیوانہ کر دیا
میں ہنس رہا ہوں صبح سے بے اختیار آج

دل محو اضطراب تو لب صرف واہ وا
کتنے مزے کی ہے خلش انتظار آج

قیصر حیدری دہلوی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم