MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

عزم بہزاد

عزم بہزاد پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے معروف شاعر تھے۔ ان کا اصل نام مختار احمد تھا۔وہ 31 دسمبر 1958ء[1]کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد افسر بہزاد بھی کراچی کے ممتاز شعرا میں شمار ہوتے تھے۔ ان کے دادا کا نام بہزاد لکھنوی تھا جو اردو کے مشہور شاعر تھے۔ عزم بہزاد کی شاعری کا مجموعہ تعبیر سے پہلےکے نام سے اشاعت پزیر ہوا تھا۔ان کا انتقال 4 مارچ 2011ءکو کراچی میں ہوا۔ وہ محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں آسودہ خاک ہیں۔