MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

منظر بھوپالی

منظر بھوپالی کی ولادت 29 دسمبر 1959ء کو امراوتی، مہاراشٹر، بھارت میں ہوئی۔پیدائشی نام میر علی رضا ہے مگر دنیائے شعر و ادب میں وہ منظر بھوپالی کے نام سے مشہور ہیں اپنے والدین کی چار اولادوں میں وہ تیسرے ہیں۔ ان کے دادا میر خیریت علی اچلاپور میں حکیم تھے۔ ان کے والد میر عباس علی بھی اردو زبان کے شاعر تھے اور انہوں نے اردو ادب کی بہت خدمت کی ہے۔ ان کی والدہ طاہرہ نکہت ایک معلمہ تھیں۔ منظر بھولی کے عہد طفلی میں ہی ان کا خاندان امراوتی سے بھوپال منتقل ہو گیا۔ یہاں کا شاعرانہ ماحول انہیں بہت راس آیا۔ خود ان کا خاندان علم و ادب کا پروردہ تھا لہذا منظر بھوپالی کا شاعری سے لگاؤ فطری تھا۔ 14 برس کی عمر میں ہی انہوں نے اپنے اشعار لکھنا شروع کردئے اور 17 برس کی عمر میں انہوں پہلی دفعہ مشاعرہ میں اپنا کلام پیش کیا۔