MOJ E SUKHAN

دل میں پنہاں غم محبت ہے

غزل

دل میں پنہاں غم محبت ہے
میرے پہلو میں میری جنت ہے

ترک الفت کے باد سمجھا میں
اس کی دوری میں کتنی قربت ہے

اپنی منزل پہ یوں کھڑا ہوں میں
جیسے کوئی مقام حیرت ہے

زندگی کی دعا نہ دو مجھ کو
زندگی موت کی علامت ہے

دیکھیں کب دار تک رسائی ہو
حق بیانی ہماری فطرت ہے

ہو اگر ذوق بندگی صادق
دل بھی اک مرکز عبادت ہے

میرا مسلک ہے دوستی شاداںؔ
ہر بشر سے مجھے محبت ہے

شاداں بدایونی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم