MOJ E SUKHAN

عورت

محبت محبت محبت ہے عورت
سمجھ لو کہ دنیا میں جنت ہے عورت
یہ عورت ہے ماں اور عورت ہے بیٹی
یہ عورت بہن ہے یہ عورت ہے بیوی
مگر اس کو سمجھیں نا پیروں کی جوتی
ہر اک روپ میں سب کی راحت ہے عورت
محبت محبت محبت ہے عورت

ہے عورت کے دم سے یہ آباد دنیا
نا ہو گر یہ عورت تو ناشاد دنیا
مگر پھر بھی عورت پہ صیاد دنیا
خدارا ذرا سمجھو شفقت ہے عورت
محبت محبت محبت ہے عورت

ہے عورت کے پیروں تلے ایک جنت
یہ عورت حقیقت میں ہے ایک دولت
یہ عورت ہی ہے زندگی کی ضمانت
ہر اک گھر کی عزت ہے برکت ہے عورت
محبت محبت محبت ہے عورت
سمجھ لو کہ دنیا میں جنت ہے عورت

شاہدہ عروج خان

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم