MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

زندگی نے ستا کے حد کر دی

غزل

زندگی نے ستا کے حد کر دی
میں نے بھی مسکرا کے حد کر دی

میں نے اس سے کہا، ‘چلے جاؤ’
اور اس نے بھی جا کے، حد کر دی

شعر میں نے کہے تھے تیرے لیے
تو نے سب کو سنا کے حد کر دی

ایک وعدہ تھا یاد رکھنے کا
تو نے وہ ہی بھلا کے حد کر دی

میں نے ان دیکھے چاہنا تھا تجھے
تو نے خوابوں میں آ کے حد کر دی

میرے اک بے خیال جملے کو
تو نے دل پہ لگا کے حد کردی

عنبرین_خان

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم