MOJ E SUKHAN

کیوں مجھے لوگ سمجھتے کم ہیں

غزل

کیوں مجھے لوگ سمجھتے کم ہیں
میرے دل میں تو سبھی کے غم ہیں

پیار کی ایک ہی رت ہوتی ہے
نفرتوں کے تو کئی موسم ہیں

ہم انہیں جھیل رہے ہیں لیکن
وہ سمجھتے ہیں کہ بزدل ہم ہیں

تیل بھی پورا ہے بتی بھی سہی
جانے کیوں میرے دیے مدھم ہیں

آپ کچھ اور نہ سمجھیں الفتؔ
میری آنکھیں تو خوشی سے نم ہیں

راکیش الفت

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم