MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

آج اس کی بے وفائی نے حیراں کیا مجھے

Aaj uski Baywafaee Nay Hairaan kia Mujhay

غزل

آج اس کی بے وفائی نے حیراں کیا مجھے
وحشت نے دل کی اور پریشاں کیا مجھے

تاریکیوں میں ڈوبی تھی بے نام زندگی
الفت نے تیری شمع فروزاں کیا مجھے

صحن چمن تھا برسوں سے اجڑا ہوا مرا
باد صبا نے پھر سے گلستاں کیا مجھے

غزلوں میں اس نے اپنی حوالہ دیا مرا
اپنے فسانے کا کبھی عنواں کیا مجھے

کہتے ہیں سب کہ عشق ہے اک مرضِ لاعلاج
اس درد لا دوا نے پرشیاں کیا مجھے

کیسی یہ آج اک عجب انہونی ہو گئی
محفل میں اس نے اپنی نمایاں کیا مجھے

تھی سادگی صبیحہ کیا سب پہ اعتبار
اس خو نے میری بے سروساماں کیا مجھے

صبیحہ خان صبیحہ

Sabiha Khan Sabeeha

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم