MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

اس سے پہلے کہ غم عشق فغاں تک پہنچے

اس سے پہلے کہ غم عشق فغاں تک پہنچے
تم یہ موقع ہی نہ دو بات یہاں تک پہنچے

تا بہ دامان جنوں عقل نگہبان رہی
پھر مجھے ہوش نہیں ہاتھ کہاں تک پہنچے

لے غم عشق ہمی خاک ہوئے جاتے ہیں
یہ تو کہنے کو نہ ہوگا کہ فغاں تک پہنچے

ایسے ماحول میں فریاد بھی لا حاصل ہے
ضبط کرنے سے جہاں بات فغاں تک پہنچے

انجم فوقی بدایونی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم