MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

اس کا دل کس نے توڑا بتاتی نہیں

Uss ka Dil kis nay toora Bataati Nahee

غزل

اس کا دل کس نے توڑا بتاتی نہیں
بہتے آنسو مگر وہ چھپاتی نہیں

دل ہے مردہ مگر وہ جیے جا رہی
لوگ کہتے ہیں وہ مسکراتی نہیں

گنگناتی تو ہے آج بھی وہ مگر
گیت چاہت بھرے اب وہ گاتی نہیں

اب تو محفل بھی تنہا سجاتی ہے وہ
دوستوں کو کبھی بھی بلاتی نہیں

کوئی روٹھے اسے فرق پڑتا نہیں
آگے بڑھ کر کسی کو مناتی نہیں

جاں لٹاتی تھی جو اپنے احباب پر
دل سے اب وہ تعلق نبھاتی نہیں

ہیں بہت زخم ریحانہ دل پر مگر
ان کے قصے کبھی وہ سناتی نہیں

ریحانہ اعجاز

Rehana Aijaz

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم