MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

دیا منڈیر پہ دل کی جلا رہی ہوں میں

دیا منڈیر پہ دل کی جلا رہی ہوں میں
ہوا مزاج کو واپس بلا رہی ہوں میں

مجھے کسی کے بھی جانے سے دکھ نہیں ہوتا
نہ جانے کس لیے آنسو بہا رہی ہوں میں

یہ تیری مرضی کہ آئے نہ آئے واپس تو
نظام دل کو تو دل سے چلا رہی ہوں میں

اسی چراغ سے ہر سمت روشنی ہوگی
جلا ہے دل تو دیے سب بجھا رہی ہوں میں

جو ہاتھ آج مجھے تھامتے نہیں ہیں شبیؔ
گئے دنوں میں تو ان کی دعا رہی ہوں میں

الماس شبی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم