MOJ E SUKHAN

سب دل کے روگ آنکھ کے پانی میں کھل گئے – Sab dil kay rog ankh kay pani main khul gaye

سب دل کے روگ آنکھ کے پانی میں کھل گئے
اولیٰ کے زخم مصرعِ ثانی میں کھل گئے

سورج کو چھو کے بار ہا پلٹی شبِ وصال
قصے ہزار ایک کہانی میں کھل گئے

جتنے تھے راز ہجرتوں نے فاش کر دیے
جتنے بھرم تھے نقل مکانی میں کھل گئے

کوئی سمجھ سکا نہیں کوشش کے باوجود
وہ بھید جو سمے کی روانی میں کھل گئے

ٹوٹے ہیں ساحلوں پہ پہنچ کر ہمارے خواب
بحری جہاز جیسے گڈانی میں کھل گئے

تجھ سے نہیں ہے خوف اے پیرانہ سال دور
تیرے رموز ہم پہ جوانی میں کھل گئے

کچھ چپ رہے ہماری حمایت کے وقت پر
کچھ یار اپنی چرب زبانی میں کھل گئے

ایسے وہ زندگی کے لغت میں کھلے حسن
الفاظ جیسے اپنے معانی میں کھل گئے

احتشام حسن

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم