MOJ E SUKHAN

اردو شعراء

مجھ سے اونچی اڑان ہے صاحب

مجھ سے اونچی اڑان ہے صاحب
آپ کا یہ گمان ہے صاحب

بارشیں آپ کو مبارک ہوں
میرا کچا مکان ہے صاحب

کم سے کم خواب دیکھ سکتا ہوں
اتنی انکھوں میں جان ہے صاحب

دوستوں کو بھلا نہیں سکتا
پیٹ پر اک نشان ہے صاحب

جو بھی بولوں گا سچ ہی بولوں گا
منہ میں اردو زبان ہے صاحب

یہ بھی اپنی طرف کے لگتے ہیں
ان کے منہ میں بھی پان ہےصاحب

یاسر سعید صدیقی

Email
Facebook
WhatsApp

مزید شاعری

رباعیات

غزلیات
نظم